ملائیشیائی وزیراعظم کا چین سے بات چیت جاری رکھنے کا عندیہ

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا، جبکہ بحری سلامتی کے حوالے سے جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات میں اضافہ کرے گا۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کو ٹوکیو میں ایک نیوز کانفرنس میں کہی۔

انہوں نے بحیرہ جنوبی چین میں چین کی بڑھتی ہوئی سمندری سرگرمیوں کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے خیالات میں اختلافات ہیں، لیکن وہ کسی بھی تنازعے کا عنقریب یا فوری امکان نہیں دیکھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا چین کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقف رکھتا ہے۔

جاپان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے انور ابراہیم نے کہا کہ ان کا ملک بحری سلامتی میں تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے۔ لیکن انہوں نے زور دیا کہ ان کا ملک غیر جانبدار ہے۔