اوساکا ایکسپو میں چہرے کی شناخت کے ذریعے ادائیگی کے نظام کا منصوبہ

اوساکا میں اگلے سال ہونے والی عالمی نمائش کے شرکاء دکانوں اور ریستورانوں میں چہرے کی شناخت کے ذریعے ادائیگی کر سکیں گے۔

ایونٹ منتظمین کا کہنا ہے کہ کریڈٹ کارڈز جیسے ادائیگی نظام کے ساتھ اپنے چہرے کی تصویر رجسٹر کرنے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گی۔

دکانوں وغیرہ سے باہر نکلتے وقت گاہک ادائیگی کاؤنٹرز پر لگے کیمروں کی جانب دیکھیں گے اور ڈیوائس میں چہرے کی شناخت کے بعد واجبات کی ادائیگی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

’ایکسپو 2025 اوساکا، کانسائی جاپان‘ کا آغاز اپریل سنہ 2025 میں ہو گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ تمام نمائش میں کیش لیس ادائیگی کی سہولت دستیاب ہو گی۔