آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

آئرلینڈ، اسپین اور ناروے نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جاری جارحیت کے تناظر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اِن تینوں یورپی ممالک کے وزرائے اعظم نے بدھ کے روز الگ الگ یہ اعلان کیا۔

آئرلینڈ کے سائمن ہیرس نے کہا، ’’غزہ میں فلسطینی انتہائی خوفناک مصائب، مشکلات اور فاقہ کشی برداشت کر رہے ہیں‘‘۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا، ’’ہمارا ماننا ہے کہ ’مستقل امن‘ صرف ’آزاد لوگوں کی آزاد مرضی کی بنیاد‘ پر ہی قائم کیا جا سکتا ہے‘‘۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز اور ناروے کے یوناس گار استورہ نے بھی اسی طرح کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

توقع ہے کہ اِن ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کیے جانے کا عمل 28 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔