حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر اور دیگر افراد کی تدفین

ایران کے دارالحکومت تہران میں اتوار کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہونے والے ملک کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر افراد کے لیے بدھ کی دوپہر کو نماز جنازہ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

ان کا ہیلی کاپٹر ایران کے شمال مغربی صوبے مشرقی آذربائیجان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ مرحوم صدر رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تہران میں جنازے کی رسومات بدھ کی صبح شروع ہوئیں جن میں مرنے والوں کا سوگ منانے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

شہر کے مرکز میں واقع تہران یونیورسٹی میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھائی۔

سیاہ لباس میں ملبوس سوگواران سے آس پاس کی سڑکیں بھری ہوئی تھیں۔ انہوں نے صدر رئیسی کی تصاویر اور پورٹریٹ اٹھا رکھے تھے، جن پر تحریر تھا کہ "ہم آپ کو فراموش نہیں کریں گے"۔