جاپانی وزیرِ اعظم کا صدر رئیسی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

جاپان کے وزیرِ اعظم کِشیدا فُومیو نے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں ایران کے صدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مذکورہ بیان میں کِشیدا نے کہا کہ وہ صدر ابراہیم رئیسی کے اچانک انتقال پر بہت رنجیدہ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے ایران اور جاپان کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر اُن کے ساتھ کئی مرتبہ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر مخلصانہ گفت و شنید کی۔

کِشیدا نے کہا کہ وہ جاپان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ایران کی حکومت، عوام اور صدر رئیسی کے خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرِ اعظم کِشیدا نے صدر رئیسی سے گزشتہ سال اور اُس سے ایک سال پہلے بھی نیویارک میں ملاقات کی تھی۔ اُن کی صدر رئیسی سے دو مواقعوں پر ٹیلی فون پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔