کوہ پیماؤں کے لیے ماؤنٹ فوجی آن لائن ریزرویشن سسٹم کا آغاز

جاپان کی بلند ترین چوٹی پر بھیڑ کو کم کرنے میں مدد کی غرض سے کوہ فوجی پر چڑھنے کے خواہشمند لوگوں کے لیے ایک آن لائن ریزرویشن سسٹم شروع کیا گیا ہے۔

نظام نے پیر سے کام شروع کر دیا۔

یاماناشی پریفیکچر سے کوہ فوجی پر چڑھنے والے کوہ پیماؤں کی روزانہ تعداد 4,000 تک محدود ہوگی۔ یکم جولائی سے شروع ہونے والے کوہ پیمائی کے سیزن کے دوران ہر کوہ پیما سے 2,000 ین یا تقریباً 13 ڈالر وصول کیے جائیں گے۔

اس کا مقصد ماحول کی حفاظت اور حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنا ہے۔

وزارت ماحولیات اور یاماناشی و شیزُواوکا پریفیکچرز کے زیر انتظام کوہ فوجی پر چڑھنے کے لیے خصوصی ویب سائٹ پر ریزرویشن کی جا سکتی ہے۔

کوہ پیماؤں سے دریافت کیا جاتا ہے کہ وہ اسی دن واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں یا کسی ہٹ میں رات گزاریں گے۔

اپنے دورے کی تاریخ اور ادائیگی کا طریقہ درج کرنے کے بعد، انہیں ایک QR کوڈ ملے گا جو انہیں پہاڑ پر پہنچ کر دکھانا ہوگا۔

دورے سے ایک دن پہلے تک بکنگ کروائی جا سکتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال 3000 تک روزانہ کا کوٹہ آن لائن دستیاب ہے، کیونکہ ایسے افراد بھی ہوں گے جو بغیر ریزرویشن کیے پہاڑ پر آئیں گے۔