جاپانی حکومت 'سافٹ ویئر ڈیفائنڈ گاڑیوں' کو فروغ دے گی

جاپانی حکومت ایسی گاڑیوں کی تیاری کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے جن کا زیادہ کنٹرول ہارڈ ویئر کے بجائے سافٹ ویئر کے ذریعے ہوتا ہے۔

"سافٹ ویئر ڈیفائنڈ وہیکلز" یا SDVs کے منصوبے NHK کی طرف سے دیکھے گئے حکمت عملی کے مسودے میں شامل ہیں۔

تجویز کردہ ہدف 2030 تک SDV کی عالمی منڈی میں ملکی مصنوعات سازوں کا حصہ 30 فیصد کرنے کا ہے۔

ایسی گاڑیوں کے مالکان ریموٹ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ذریعے بڑے پیمانے پر اپ گریڈ اور اپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ ان میں ڈرائیونگ کی کارکردگی اور حفاظتی افعال شامل ہیں۔

یہ ٹیکنالوجی گاڑی کی زندگی میں اضافہ کر سکتی ہے۔

حکومت گاڑیوں کے لیے جدید ترین سیمی کنڈکٹرز کی تحقیق اور ترقی کے ساتھ ساتھ سافٹ ویئر کے مشترکہ معیار کی تیاری میں ملکی صنعت کاروں کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہے۔

حکام کا مقصد خودکار ٹرکوں اور ٹیکسیوں کی ترقی میں بھی مدد کرنا ہے۔

عالمی آٹو انڈسٹری میں برقی گاڑیوں اور خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجیز میں ترقی کی وجہ سے تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں۔