غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے عارضی گھاٹ نصب

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے ایک عارضی گھاٹ نصب کر دیا ہے۔ اسرائیل اور اسلامی گروپ حماس کے درمیان لڑائی کے باعث اس محصور علاقے میں انسانی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ اس کے اہلکاروں نے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 40 منٹ پر غزہ کے ساحل پر گھاٹ کی تنصیب مکمل کر لی۔ اعلان کے مطابق اس عمل کے دوران کوئی امریکی فوجی غزہ میں داخل نہیں ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آنے والے دنوں میں انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں کی ساحل پر آمد و رفت متوقع ہے۔ اقوام متحدہ امداد وصول کرے گا اور اس کی تقسیم کا انتظام کرے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے مارچ میں اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا تھا کہ یہ گھاٹ غزہ میں انسانی امداد کی یومیہ مقدار میں بڑے اضافے کو ممکن بنائے گا۔