سنگاپور کے نئے وزیراعظم نے حلف اٹھا لیا

طویل عرصے تک سنگاپور کے وزیراعظم رہنے والے لی سین لُونگ نے استعفیٰ دے دیا ہے اور نائب رہنما لارنس وانگ نے ان کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

وانگ نے بدھ کے روز حلف اٹھایا۔ اپنی افتتاحی تقریر میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنریشنل شفٹ یعنی نسلی تبدیلی آئی ہے اور ان کی قیادت کا انداز پچھلی نسلوں سے مختلف ہوگا۔

وانگ نے حکومت کو درپیش سفارتی اور داخلی مسائل پر روشنی ڈالی، جن میں امریکہ اور چین کے بگڑتے ہوئے تعلقات اور سنگاپور کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معمر آبادی شامل ہیں۔ انہوں نے قومی اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے اپنے ہم وطنوں سے کہا کہ وہ ان کے اور ان کی ٹیم کے ساتھ آگے کے سفر میں شامل ہوں۔

نئے وزیر اعظم، 51 سالہ سابق بیوروکریٹ ہیں اور انہوں نے ایک متوسط خاندان میں پرورش پائی ہے۔

انہوں نے کووِڈ 19 ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔ وونگ کو سال 2022 میں نائب وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا۔