رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے ذریعے ہونڈا کی چین میں افرادی قوت میں کمی

ہونڈا موٹر نے چین میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی کے باعث رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے ذریعے ملک میں کُل وقتی پیداواری افرادی قوت کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جاپانی کار ساز کمپنی بنیادی طور پر دو مقامی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے چلنے والے کارخانوں میں ہائبرڈ گاڑیاں تیار کر رہی ہے۔

افرادی قوت میں یہ کمی اشتراک کے ذریعے چلائے جانے والے ایک کارخانے میں کی جا رہی ہے۔ ہونڈا کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً 1 ہزار 700 ملازمین، یا تقریباً 14 فیصد کارکنوں نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے لیے درخواست دی ہے۔

ہونڈا نے مالی سال 2023 میں چین میں تقریباً 12 لاکھ 20 ہزار گاڑیاں فروخت کی ہیں، جو مالی سال 2020 میں کمپنی کی سب سے بلند پیداواری سطح سے تقریباً 30 فیصد کم ہیں۔

یہ کار ساز کمپنی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے چین میں اپنے کاروبار کا جائزہ لے رہی ہے۔ دوسری جاپانی کار ساز کمپنیاں بھی چین میں اپنی کاروباری سرگرمیوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔