ایٹم بم سے مرنے والوں کی فہرستوں کے مناظر پہلی بار لائیو اسٹریم پر

ہیروشیما شہر نے 1945 کے ایٹم بم حملے میں ہلاک ہونے والوں کے ناموں پر مشتمل فہرستوں کی نمی خشک کرنے کے لیے انہیں باہر کھلی فضا میں رکھنے کے مناظر پہلی بار لائیو اسٹریم پر نشر کیے ہیں۔

یہ سرگرمی ہر سال شہر کے پیس میموریل پارک میں انجام دی جاتی ہے تاکہ اندراج کردہ ریکارڈ کو نمی سے نقصان پہنچنے کی روکتھام کی جا سکے۔ ان فہرستوں کو یادگاری مزار میں محفوظ رکھا گیا ہے۔

اندراج شدہ ریکارڈ 126 جلدوں پر مشتمل ہے جن میں ایٹم بم سے متاثرہ اور گزشتہ سال 5 اگست تک ہلاک ہونے والے 3 لاکھ 39 ہزار227 افراد کے نام اور اموات کی تاریخیں درج ہیں۔

بدھ کے روز دعائیہ تقریب کے بعد عین ایٹم بم گرائے جانے کے وقت صبح 8 بجکر 15 منٹ پر 20 کے قریب کارکنوں نے باری باری یہ جلدیں نکال کر صفائی کے ساتھ سفید کپڑے کی چادر پر پھیلا دیں۔

عہدیداروں نے خشک ہونے کے لیے رکھنے سے پہلے ہر صفحے کا معائنہ کیا۔