جاپان کے شہنشاہ نارُوہیتو نے دھان کے پودے لگائے

جاپان کے شہنشاہ نارُوہیتو نے ٹوکیو کے شاہی محل میں ایک سالانہ رسم میں چاول کے پودے کاشت کیے ہیں۔

ربڑ کے جوتے پہنے ہوئے، شہنشاہ منگل کی صبح 240 مربع میٹر رقبے کے دھان کے کھیت میں داخل ہوئے اور انہوں نے دو اقسام کے پودے لگائے۔ یہ تمام 20 پودے ان بیجوں سے اُگے تھے جو انہوں نے پچھلے مہینے بوئے تھے اور اب یہ تقریباً 15 سے 20 سینٹی میٹر اونچے ہو چکے ہیں۔

پودے لگانے کی روایت ان کے دادا، شہنشاہ شووا نے چاول کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے شروع کی تھی۔

ان چاولوں کی کٹائی موسم خزاں میں کی جائے گی اور انہیں نومبر میں نی ای نامے سائی کٹائی کے تہوار جیسی شنتومت کی رسومات میں استعمال کیا جائے گا۔