جاپان مزید بیرونی سرمایہ کاری، آئی ٹی ٹیلنٹ کا خواہشمند

جاپانی حکام نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے بیرون ملک سے مزید سرمایہ کاری اور آئی ٹی شعبے کے کارکنان کو راغب کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔

حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے جاپان میں کارخانے لگانے اور ان کی دیگر سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے منصوبے تیار کیے ہیں۔

اس مقصد کے لیے 2022 کے مقابلے میں 2030 تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو دوگنا کرنے کا ہدف پہلے ہی مقرر کیا جا چکا ہے۔ یہ ہدف 1 ہزار کھرب ین یا تقریباً 6 کھرب 40 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔

حکام دفتری کارروائی کو آسان اور انگریزی زبان میں پورا کرنے کی سہولت مہیا کرنا چاہتے ہیں تاکہ آجرین آسانی سے جاپان میں کمپنیاں قائم کر سکیں۔

حکام سب سے پہلےغیر ملکی کارکنوں کو رہائش کی اجازت سے متعلق حکومتی قوانین میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔

ایسا ہونے کی صورت میں بھارت، جنوب مشرقی ایشیا اور دیگر مقامات کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے آئی ٹی شعبے سے فارغ التحصیل افراد جاپان میں قیام اور کام کرنا چاہیں گے۔