غزہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ، عملے کا ایک رکن ہلاک

اقوام متحدہ کے مطابق پیر کے روز جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملے میں عملے کا ایک رکن ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ حملے کے وقت گاڑی رفح کے ایک ہسپتال جا رہی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ ہلاک ہونے والا اہلکار فلسطینی نہیں بلکہ بین الاقوامی عملے کا رکن تھا۔ اہلکار کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ اکتوبر میں غزہ میں تنازع شروع ہونے کے بعد اقوام متحدہ کے عملے کی یہ پہلی ہلاکت ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ میں تنازعے سے شہریوں اور انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے کارکنان دونوں کو مسلسل بھاری نقصان پہنچنے کے باعث اقوام متحدہ کے سربراہ نے انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کی ایک بار پھر اپیل کی ہے۔