کیش لیس ادائیگیاں بڑھنے کے باوجود گمشدہ اشیاء میں ریکارڈ نقد رقم ملنے کی اطلاع

جاپانی پولیس کا کہنا ہے کہ 2023 میں ملک بھر میں گمشدہ اشیاء میں سے تقریباً 22 ارب 80 کروڑ ین یا تقریباً 14 کروڑ 66 لاکھ ڈالر نقد رقم تھی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

یہ ہوکائیدو کے ہوکُوتو شہر کے مالی سال 2024 کے بجٹ کے برابر ہے، جس کی آبادی تقریباً 43 ہزار ہے۔

رپورٹ شدہ رقم میں سے تقریباً 3.3 ارب ین یا 2 کروڑ9 لاکھ ڈالر کی ملکیت کا دعویٰ تین ماہ کے اندر نہیں کیا گیا اور مذکورہ رقم ان لوگوں کی ملکیت بن گئی جنہیں وہ ملی تھی۔

کیش لیس ادائیگیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے دوران ملنے والی نقد رقم نئی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل پولیس ایجنسی کے مطابق اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ اب بھی اپنے پاس نقد رقم رکھنا چاہتے ہیں۔