مزید جاپانی گاڑی ساز اداروں کا ریکارڈ سالانہ منافع کا اعلان

جاپان کے مزید گاڑی سازوں نے مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال میں ریکارڈ منافع حاصل ہونے کا اعلان کیا ہے، کمزور ین اور بہتر فروخت کا امتزاج بڑی کامیابی ثابت ہوا ہے۔

ہونڈا موٹر نے 204 کھرب ین، یا تقریباً 131 ارب ڈالر کی گروپ سیلز کی اطلاع دی، جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں ین کے لحاظ سے 20 فیصد زیادہ ہے۔

گروپ کے آپریٹنگ منافع میں 77 فیصد اضافہ ہوا، جو تقریباً 8 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ دونوں ریکارڈ بلند ہیں۔ کمپنی کو شمالی امریکہ میں زبردست فروخت سے منافع ہوا ہے۔

ہونڈا موٹر کے صدر اور سی ای او Mibe Toshihiro نے کہا کہ کمپنی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے کاروبار کے منافع کی صلاحیت میں نمایاں بہتری لائی ہے۔

دریں اثناء، مزدا موٹر نے 1 ارب 60 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ گروپ آپریٹنگ منافع حاصل کیا، جو سال بہ سال کے اعتبار سے 76 فیصد سے زائد اضافہ ہے۔ امریکہ میں اس کی بڑی SUVs کی زبردست فروخت نے اس میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔