2023 میں گمشدہ اشیاء کی رپورٹس ریکارڈ بلند: جاپانی پولیس

جاپانی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال تقریباً 3 کروڑ اشیاء کی گمشدگی کی رپورٹ کی گئی جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

نیشنل پولیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ 2023 میں ملک بھر میں تقریباً 2 کروڑ 97 لاکھ 87 ہزار گمشدہ اشیاء کی اطلاع دی گئی، جو ایک سال قبل کے مقابلے میں تقریباً 31 لاکھ 50 ہزار زیادہ ہیں۔ 1971 میں پولیس کے اس طرح کا ڈیٹا رکھنا شروع کرنے کے بعد سے یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ایجنسی، پچھلے سال مئی میں کورونا سے متعلق پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے پیدل چلنے والوں کی تعداد میں اضافے کو اس کی وجہ بتاتی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ گم ہونے والی اشیاء، وائرلیس ایئرفون اور موبائل پنکھوں جیسے چھوٹے الیکٹرانک آلات ہیں۔

پولیس کا قیاس ہے کہ لوگ اپنے ساتھ زیادہ چیزیں لے جا رہے ہیں کیونکہ کم سائز کی مصنوعات زیادہ مقبول ہو رہی ہیں۔