پوٹن کا دفاعی سربراہ شوئیگو کی جگہ ماہر اقتصادیات کا تقرر

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کو روسی سلامتی کونسل کا سیکرٹری مقرر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

روس کے صدارتی دفتر نے اتوار کو یہ اعلان کیا۔

پوٹن 7 مئی کو اپنی پانچویں مدت کے لیے حلف اٹھانے کے بعد سے کابینہ میں ردوبدل پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں تقرری کی نئی تجاویز پیش کی ہیں۔

شوئیگو 2012 سے وزارت دفاع کے سربراہ ہیں۔ قائم مقام اول نائب وزیر اعظم آندرے بیلوسوف ان کی جگہ لیں گے، جو اقتصادی پالیسیوں کے انچارج رہے ہیں۔

کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے وضاحت کی کہ پوٹن نے وزیر دفاع کے طور پر ایک سویلین کی تقرری کی تجویز کیوں دی ہے۔