افغانستان میں سیلابوں سے کم از کم 160 افراد ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبوں بشمول بغلان اور تخار میں جمعے کے روز ہوئی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابوں سے کم از کم 160 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

طالبان کی عبوری حکومت بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کر رہی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلابوں سے 220 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

8 ہزار سے زیادہ مکانات کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے اور بہت سے لوگ اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں۔

محفوظ پناہ گاہوں کے ساتھ ساتھ خوراک اور پانی کی بھی قلت ہو رہی ہے۔