شمالی جاپان کے ہوکائیدو بھر میں، شمالی روشنیوں کا نظارہ

جاپان کے انتہائی شمالی پریفیکچر ہوکائیدو میں شمسی چمک اور شمسی بالہ دار مقناطیسی پلازما سلسلہ نکلتے دیکھے جانے کے بعد، ہفتہ کی رات سے اتوار کی صبح تک شمالی روشنیاں دکھائی دے رہی تھیں۔

ہوکائیدو کے شمالی حصے میں واقع نایورو شہر میں اورورا بوریالیس کے طور پر معروف روشنیوں نے رات کے آسمان کو منوّر کر دیا۔ ہفتہ کی شام تقریباً 7 بجے آسمان جامنی رنگ کا ہونا شروع ہوا۔ بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اُنہوں نے اِسے دیکھا ہے۔

مشرقی ہوکائیدو کے رِکُوبیتسُو ٹاؤن میں رات کے آسمان کا غروبِ آفتاب سے لے کر پو پھٹنے تک کا ہلکے جامنی رنگ کا منظر ایک وڈیو کیمرے نے محفوظ کیا۔

قصبے کی ایک رصد گاہ کے ایک عہدیدار جنہوں نے اس منظر کو فلمایا، اُنہوں نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ روشنیاں کم عرضِ بلد کی ارورا ہیں، کیونکہ بادلوں کے پیچھے کا آسمان روشنی سے چمک اُٹھا۔

مذکورہ رصدگاہ کے ڈائریکٹر نے نشاندہی کی کہ شمسی شعلوں کی وجہ سے ارضی مقناطیسیت کے طوفان آتے ہیں، جس کی وجہ سے شمالی روشنیاں، ہوکائیدو جیسے کم عرضِ بلد میں غیرمعمولی طور پر نظر آئیں۔