وسطی جاپان کے زلزلے سے متاثرہ علاقے میں چاول کی کاشت

50 سے زیادہ افراد نے نئے سال کے پہلے دن شدید زلزلے کا شکار ہونے والے وسطی جاپان کے جزیرہ نما نوتو کے ساحل پر دلکش زینہ دار کھیتوں میں چاول کی بوائی میں حصہ لیا ہے۔

شیرویونے سینمائیدا نامی یہ علاقہ، اِشیکاوا پریفیکچر کے واجیما شہر میں بحیرہ جاپان کے رخ پر ایک ڈھلوان کے ساتھ لگ بھگ ایک ہزار کھیتوں پر مشتمل ہے۔ اسے ایک قومی دلکش مقام کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

زلزلے نے چاول کے کھیتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا اور ان میں سے تقریباً 80 فیصد میں دراڑیں پڑ گئیں۔

وہاں چاول کی کاشت کا انتظام کرنے والا ایک شہری گروپ ان کی بحالی کے کام میں مصروف تھا۔

مقامی آبادی کے عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے کاشتکاروں کی کمی کے تناظر میں، کھیتوں کے تحفظ کے لیے ایک ملکیتی نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ارکان چاول اگانے کے لیے فیس ادا کرتے ہیں۔

ہفتے کے روز، جاپان بھر سے ارکان کچھ بحال شدہ کھیتوں پر دھان کی پنیری لگانے کے لیے جمع ہوئے۔ انہوں نے نوتو کے علاقے میں اگائے جانے والے چاول کی پنیری ہاتھوں سے لگائی۔