جاپان میں مالی سال 2023 میں ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس

جاپان نے مالی سال 2023 میں اپنے کرنٹ اکاؤنٹ میں اب تک کا ریکارڈ بڑا فاضل ظاہر کیا ہے۔ اس ریکارڈ مالیت میں گاڑیوں کی برآمدات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ فاضل 253 کھرب ین یا 162 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ یہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 104 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ باقی دنیا کے ساتھ جاپان کی تجارت اور سرمایہ کاری کی جانچ کا اہم پیمانہ ہے۔

خام تیل اور توانائی کے دیگر وسائل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے بعد ٹھہراؤ آنے کی بدولت جاپانی درآمدات کی مالیت میں کمی آئی۔

سیمی کنڈکٹرز کی فراہمی میں اضافے کے باعث گاڑیوں سے متعلقہ ترسیل نے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد کی۔

بنیادی آمدنی کا فاضل ریکارڈ 355 کھرب ین یا تقریباً 228 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس میں وہ حصص منافع اور سود کی آمدنی شامل ہے جو جاپانی فرمیں اپنی غیر ملکی ذیلی کمپنیوں سے حاصل کرتی ہیں۔

کمزور ین کے اثرات اور غیر ملکی بانڈز کی بلند شرح سود کی وجہ سے ان اعداد و شمار میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔