جاپان میں زلزلے سے متاثرہ مچھلی گھر کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کا ہدف عبور

وسطی جاپان میں زلزلے سے متاثرہ مچھلی گھر کا کہنا ہے کہ کراؤڈ فنڈنگ ​​مہم میں عطیہ دینے والوں کی بدولت مچھلی گھر بحالی کے راہ پر گامزن ہے۔

اس فراخدلانہ مدد سے 3 کروڑ دس لاکھ ین، یا تقریباً 2 لاکھ ڈالر اکٹھے ہوئے ہیں۔ یہ ابتدائی ہدف سے چھ گنا زیادہ ہے۔

جاپان ایکویریم ایسوسی ایشن نے اِشیکاوا پریفیکچر میں نوتوجیما ایکویریم کے لیے 3 ماہ تک چندہ جمع کیا۔

نئے سال کے پہلے دن آنیوالے زلزلے نے مچھلی گھر میں پانی کی گردش کے آلات اور پائپوں کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔

اس کی وجہ سے وہیل شارک، ٹراپیکل مچھلیوں اور جیلی فش سمیت تقریباً 5000 جاندار متاثر ہوئے۔

باقی ڈولفنز، پینگوئنز اور دیگر آبی جانوروں کو پریفیکچر کے اندر اور باہر 9 مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مچھلی گھر کا اپنے ٹینکوں کی مرمت خود کرنے کا ارادہ ہے اور پانی کی گردش کے پمپ اور ہنگامی بجلی کے آلات کی تنصیب کے لیے وہ عطیات استعمال کرے گا۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے مچھلی گھر جلد از جلد دوبارہ کھولنے کی امید ہے۔