جاپان کا فِن وہیل مچھلی کو تجارتی شکار کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ

جاپان کی ماہی گیری ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ فن وہیل کو اپنی تجارتی شکار کی فہرست میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے مناسب ذخائر کی دستیابی کی تصدیق کی گئی ہے۔

جاپان نے سال 2019 میں بین الاقوامی وہیل کمیشن سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور مِنک، برائڈ اور سی وہیل کا تجارتی شکار دوبارہ شروع کر دیا تھا۔ فن وہیل اس فہرست میں تازہ ترین اضافہ ہے اور ایک بہت بڑی نوع ہے۔

ایجنسی جاپانی سمندری حدود اور خصوصی اقتصادی زون کے اندر شکار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

لیکن وہیل کی صنعت کو کچھ چیلنجوں کا سامنا ہے۔ بہت سے ممالک ان ممالیہ مچھلیوں کو پکڑنے کے مخالف ہیں، اور جاپانی آبادی میں اب وہیل کا گوشت کھانے کا رجحان کم ہوا ہے۔