دوسری جنگ عظیم کے 80 سال، بھارت میں یادگار کی تعمیر

شمال مشرقی بھارت میں بدھ کے روز دوسری جنگ عظیم میں امپھال آپریشن سے موسوم لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تعمیر شدہ یادگار کی تکمیل کے موقع پر ایک تقریب میں لوگ جمع ہوئے۔

یہ یادگار ناگالینڈ ریاست کے کوہیما شہر میں اِس ہولناک جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر تعمیر کی گئی ہے۔ اس تقریب کا اہتمام مقامی عہدیداروں نے کیا تھا۔

شاہی جاپانی فوج نے 1944 میں امپھال میں برطانوی افواج کو تباہ کرنے کے لئے حملے کا آغاز کیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق تیس ہزار جاپانی فوجی محدود رسد کے ساتھ لڑنے کے باعث ہلاک ہوئے۔ کوہیما میں لڑائی خاص طور پر شدید تھی۔

جنگ میں ہلاک ہونے والوں کی باقیات کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔

امپیریل آرمی کے ایک سابق فوجی کے رشتہ دار سمیت جاپان سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے اس تقریب شرکت کی۔ انہوں نے یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور امن کی خواہش کا اظہار کیا۔