جاپان میں 2040 تک 15 فیصد معمر افراد ڈیمنشیا کا شکار ہوں گے: حکومت

جاپان کی وزارت صحت نے ’’ڈیمنشیا میں اضافے‘‘ کے آنے والے خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ حکام کا اندازہ ہے کہ سال 2040 تک 58 لاکھ سے زائد بزرگ اس سے متاثر ہوں گے جو کل معمر آبادی کا تقریباً 15 فیصد ہے۔

وزارت کے محققین نے یہ تخمینہ ملک بھر کی چار بلدیات میں 65 سال یا زائدالعمر افراد میں ڈیمنشیا کے پھیلاؤ کی بنیاد پر لگایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگلے پندرہ سالوں میں ڈیمنشیا میں مبتلا عمر رسیدہ افراد کی تعداد میں گیارہ لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوگا۔

مزید براں ان کا کہنا ہے کہ 2040 تک 61 لاکھ سے زائد افراد کو ہلکی دماغی کمزوری یعنی ایم سی آئی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایم سی آئی کے شکار لوگوں کی یادداشت میں کمی ہوتی ہے لیکن یہ ان کی روزمرہ کی زندگی کو نمایاں طور پر متاثر نہیں کرتا۔ تاہم ، یہ اکثر ڈیمنشیا کا موجب بنتا ہے۔

ڈیمنشیا میں مبتلا زیادہ تر افراد چونکہ اکیلے رہ رہے ہوں گے اس لیے ایک ماہر نے کمیونٹی کی جانب سے مدد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔