جاپان میں 2040 تک ڈیمنشیا کے معمر مریضوں کی تعداد 58 لاکھ سے زائد: تخمینہ

حکومت جاپان کے تخمینے کے مطابق 2040 تک ملک میں دماغی انحطاط کی بیماری ڈیمنشیا میں مبتلا معمر افراد کی تعداد 58 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہو گی۔ اس کا مطلب ہے کہ 65 سال یا اس سے زائد عمر کی مجموعی آبادی میں ہر 6.7 افراد میں ایک فرد ڈیمنشیا سے متاثر ہو گا۔

وزارت صحت کی ایک تحقیقی ٹیم کے تخمینے کے مطابق، 2040 تک اس عمر کے تقریباً 15 فیصد افراد کو ڈیمنشیا ہونے کا امکان ہے۔

یہ تخمینہ جاپان کی چار بلدیات میں ڈیمنشیا کے پھیلاؤ کی شرح پر تحقیق کے نتائج کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق، مستقبل میں تنہا رہنے والے ڈیمنشیا سے متاثر افراد کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کی طرف سے محدود پیمانے پر امداد دستیاب ہونے کے باعث، مقامی سطح پر ان افراد کی مدد کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔