ٹویوٹا کا ریکارڈ کاروباری منافع

ٹویوٹا موٹر نے مالی سال 2023 کے لئے گروپ کے لحاظ سے ریکارڈ کاروباری منافع کمایا ہے جو پچاس کھرب ین سے زیادہ ہے۔

یہ جاپانی اسٹاک ایکسچینج میں درج کسی بھی کمپنی کیلئے اب تک کا سب سے زیادہ منافع ہے۔

کاروباری منافع ایک سال قبل کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہو کر 53 کھرب ین یا لگ بھگ 34 ارب پچاس کروڑ ڈالر ہو گیا۔

ہائبرڈ گاڑیوں کی زیادہ فروخت اور کمزور ین کے اثرات اس منافع کے اہم عوامل تھے۔

کمپنی کی جانب سے عالمی سطح پر فروخت کی جانے والی ہائبرڈ گاڑیوں کی تعداد میں ایک سال قبل کے مالی سال کے مقابلے میں 31.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمزور تر ین نے منافع میں 685 ارب ین یا تقریباً 4.4 ارب ڈالر کا اضافہ کیا۔

ٹویوٹا گروپ میں دائی ہاتسو اور ہینو بھی شامل ہیں۔

ٹویوٹا کا خالص منافع اب تک کی بلند ترین سطح پر رہا، جو دوگنا سے زیادہ بڑھ کر 49 کھرب ین سے زائد یا تقریباً 32 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

کُل فروخت 21 فیصد اضافے کے ساتھ اب تک کی بلند ترین سطح، چار سو پچاس کھرب ین یعنی تقریباً 290 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔