نینتیندو مارچ 2025 کے آخر تک ’’سوئچ ٹو‘‘ گیمنگ کنسول متعارف کرائے گی

جاپان کی بڑی گیمنگ کمپنی نینتیندو کا کہنا ہے کہ وہ اگلے مارچ کے آخر تک اپنی مقبول ترین سوئچ کنسول کے اگلے ماڈل کا اعلان کرے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر دونوں پیش کرکے ویڈیو گیم پلیٹ فارم کے کاروبار کو جاری رکھنا نہایت مناسب ہے۔

نینتیندو نے 2017 میں اپنے آغاز کے بعد سے دنیا بھر میں 14 کروڑ سے زیادہ سوئچ کنسول فروخت کیے ہیں۔

دریں اثنا، کمپنی نے مارچ میں ختم ہونے والے پچھلے مالی سال میں، گروپ کے لحاظ سے چار سو نوے ارب ین یا تقریباً تین ارب دس کروڑ ڈالر کا ریکارڈ خالص منافع کمایا۔

گیمز کی فروخت مضبوط رہی اور مقبول ماریو برادرز پر مبنی فلم باکس آفس پر ہِٹ رہی۔ کمزور تر ین کمپنی کے منافع کو بڑھانے کا ایک اور عنصر تھا۔

نینتیندو نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ موسم خزاں میں کیوتو پریفیکچر میں ایک نیا میوزیم کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔