مئی کے اواخر میں جاپان، چین اور جنوبی کوریا کا سربراہی اجلاس

جاپان، چین اور جنوبی کوریا اس ماہ کے اواخر میں سہ فریقی سربراہ اجلاس منعقد کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ یہ تقریبا ساڑھے چار سال کے عرصے میں اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات ہوگی۔

گزشتہ نومبر میں جنوبی کوریا میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں تینوں ممالک کا سہ فریقی سربراہی اجلاس جلد از جلد منعقد کرنے پر اتفاق کے بعد سے یہ انتظامات جاری ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپان کے وزیر اعظم کِشیدا فومیو، چین کے وزیر اعظم لی چیانگ اور جنوبی کوریا کے صدر یُن سوں نئیول، سیئول میں ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کشیدا ممکنہ طور پر 26 سے 27 مئی تک جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔

جاپان ایشیا میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے اقتصادی تعاون اور عام لوگوں کے وفود کے تبادلوں کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

توقع ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔ تینوں رہنما ممکنہ طور پر اغوا کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔