دائی ہاتسُو نے حفاظتی اسکینڈل کے بعد جاپان میں تمام پلانٹس پر کام بحال کر دیا

ٹویوٹا موٹر کی چھوٹی گاڑیاں تیار کرنے والی ذیلی کمپنی دائی ہاتسُو موٹر نے اپنے ہیڈکوارٹر میں ایک کارخانے کا کام بحال کر دیا ہے۔ جعلی حفاظتی معائنے کے ایک اسکینڈل کی وجہ سے کام ساڑھے چار ماہ تک معطل رہا تھا۔ اب دائی ہاتسُو کی اندرونِ ملک چاروں پیداواری جگہیں واپس فعال ہو گئی ہیں۔

اس گاڑی ساز نے اوساکا پریفیکچر کے پلانٹ میں دو نمونوں کی گاڑیوں کی تیاری منگل کے روز دوبارہ شروع کر دی۔ اس کارخانے میں تقریباً 200 ملازمین کام کرتے ہیں۔

دائی ہاتسُو نے حکومتی تصدیق نامہ حاصل کرنے کے لیے حفاظتی ٹیسٹوں میں جعلسازی کا اعتراف کرنے کے بعد جاپان میں اپنے تمام پلانٹس دسمبر کے اواخر میں بند کر دیے تھے۔

اس کے بعد سے کمپنی نے پیداوار کو مرحلہ وار دوبارہ شروع کر دیا، کیونکہ ضابطہ جاتی نگرانوں نے تصدیق کر دی تھی کہ گاڑیوں کے مخصوص نمونے حکومتی معیارات پر پورا اُترتے ہیں۔