اِینوئے ناؤیا کا یونیفائیڈ سپر بینٹم ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع

جاپانی باکسر اِینوئے ناؤیا نے پیر کو ٹوکیو میں میکسیکو کے باکسر لوئس نیری کو چھٹے راؤنڈ میں تکنیکی بنیادوں پر ناک آؤٹ کرتے ہوئے پہلی بار اپنی غیر متنازع سپر بینٹم ویٹ چیمپئن شپ کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔

اِینوئے نے ایک مختلف وزن کی کیٹیگری میں غیر متنازع چیمپئن بننے کے بعد گزشتہ سال سپر بینٹم ویٹ ڈویژن میں چاروں بڑے ٹائٹلز حاصل ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ یاد رہے کہ نیری ایک سابق ٹو ڈویژن ورلڈ چیمپئن ہیں۔

مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں نیری نے بائیں ہک کی مدد سے پہلے اِینوئے کو رنگ میں گرایا۔ لیکن اِینوئے نے اٹھ کر اگلے راؤنڈ میں بائیں ہک کے ذریعے نیری کو چاروں شانے چت کر دیا۔ اِینوئے کے ایک اور بائیں ہک نے میکسیکو کے حریف کھلاڑی کو پانچویں راؤنڈ میں ایک بار پھر پچھاڑ دیا۔

چھٹے راؤنڈ میں، اِینوئے نے نیری کو رنگ کے ایک کونے میں گھیر لیا اور دائیں مکے کی مدد سے مقابلے سے باہر کر دیا۔