امریکہ اور فلپائن کی بحیرۂ جنوبی چین کے ساحل پر فائرنگ کی مشق

امریکہ اور فلپائن کی فوجوں نے سمندر سے حملے کو پسپا کرنے کی مشق کے لیے حقیقی اسلحے سے فائرنگ کی مشق کی ہے۔

یہ مشق پیر کو شمالی فلپائن کے صوبے Ilocos Norte کے ایک ساحل پر منعقد کی گئی جو تائیوان کے قریب بحیرۂ جنوبی چین کے رخ پر واقع ہے۔

ٹینک شکن جیولن میزائلوں اور ہاؤٹزر توپوں کو ساحلی پٹی سے تقریباً ایک کلومیٹر دور ہدف پر داغا گیا۔ دشمن کے دستوں کو اترنے سے روکنے کی تیاری کے لیے مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی۔

یہ مشق بحیرۂ جنوبی چین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں منعقد ہوئی ہے۔ 30 اپریل کو، چینی ساحلی محافظین کے بحری جہازوں نے فلپائنی گشتی بحری جہازوں کو متنازعہ سکاربورؤ شوآل کے قریب، پانی کی توپوں سے نشانہ بنایا تھا۔

مشق کے نگران امریکی افسر نے اس بات کی تردید کی کہ مشق چین کو ذہن میں رکھ کر گئی ہے، لیکن انہوں نے اس باہمی دفاعی معاہدے کا ذکر کیا جو امریکہ کو فلپائن کا دفاع کرنے کا پابند کرتا ہے۔