یوکرینی آرتھوڈوکس عیسائیوں نے ایسٹر کا تہوار منایا

یوکرین میں لوگوں نے آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر روسی حملے کے خاتمے کے لیے دعا کی۔ عبادت گاہوں پر حملے کے خدشے کے باوجود انہیں اتوار کو عبادت میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

کیف میں نیوپلیما کُپینا چرچ کے زائرین روایتی کیک اور سجے ہوئے انڈوں والی ٹوکریاں لائے۔ انہوں نے شمعیں بھی روشن کیں۔

پُرہجوم مقامات پر آگ لگ سکنے کے خدشات کے باعث چرچ میں فوج اور پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔

ایک 63 سالہ خاتون جس کا بڑا بیٹا دو سال قبل اس تنازعہ میں ہلاک ہو گیا تھا، نے امید ظاہر کی کہ لڑائی جلد ختم ہو جائے گی اور فوجی ایک بار پھر اپنے خاندانوں سے مل سکیں گے۔