جاپان میں اسٹیشنوں اور ہوائی اڈوں پر چھٹیاں گزار کر لوٹنے والوں کا ہجوم

جاپان بھر کے ٹرین اسٹیشنوں اور ہوائی اڈوں پر موسمِ بہار کی تعطیلات کے آخری دن پیر کے روز چھٹیاں منا کر لوٹنے والوں کا ہجوم ہے۔

سینٹرل جاپان ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹوکیو آنے والی شِنکانسن بلٹ ٹرینوں میں تعطیلات کے دوران، بھیڑ بلند ترین سطح پر پہنچنے کی توقع ہے۔

کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ توکائیدو اور سانیو لائنوں پر نوزومی ٹرینیں تقریباً مکمل بھری ہوئی ہیں۔ چھٹیوں کے دوران ٹرینوں میں تمام نشستوں کے لیے بکنگ کروانا لازمی ہوتا ہے۔

شِن اوساکا اسٹیشن کے شِنکانسن پلیٹ فارم پر سامان سے لدے بہت سے خاندان اور انہیں رخصت کرنے کے لئے آئے ہوئے لوگ دیکھے گئے۔

ٹوکیو کے قریب ناریتا ہوائی اڈے پر، پیر کی صبح بین الاقوامی پروازوں کی آمد کے لیے مخصوص لابی میں ایسے خاندانوں اور لوگوں کا ہجوم تھا جنہوں نے تحائف سے بھرے تھیلے اٹھا رکھے تھے۔

ہوائی اڈے کی منتظم کمپنی کا کہنا ہے کہ 6 مئی سے 11 روزہ مدت کے دوران اس ہوئی اڈے سے جاپان آنے یا یہاں سے جانے والے لوگوں کی تعداد کا تخمینہ 8 لاکھ 35 ہزار200 ہے۔ جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 1.3 گنا اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔