جاپان کا موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ADB فنڈ میں 1 ارب ڈالر دینے کا وعدہ

جاپان کا کہنا ہے کہ وہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے فنڈ میں تقریباً 160 ارب ین یا تقریباً 1 ارب 4 کروڑ ڈالر کا حصہ ڈالے گا تاکہ کم آمدنی والے ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔

وزیر خزانہ سوزوکی شُن اِچی نے اتوار کو جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں ADB کے سالانہ اجلاس میں اس عطیہ پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل بینک نے اپنے غریب ترین اور سب سے زیادہ کمزور ترقی پذیر رکن ممالک کی مدد کے لیے 5 ارب ڈالر کے ساتھ اپنے فنڈ کو تقویت دینے پر اتفاق کیا تھا۔

سوزوکی نے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل کی معیشتیں عالمی اقتصادی ترقی میں نمو کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خطہ غربت اور موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی آفات جیسے مختلف چیلنجوں کا بھی سامنا کر رہا ہے۔

سوزوکی نے کہا کہ جاپان، جزیرہ ممالک اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے سے دوچار دیگر مقامات کی فعال طور پر مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔