جارجیا میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا سالانہ اجلاس جاری

ایشیائی ترقیاتی بینک، اے ڈی بی کا سالانہ اجلاس جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں منعقد ہو رہا ہے۔ جاپان نے کم آمدنی والے ممالک کی مدد کے لیے بینک کو 160 ارب ین، یا تقریباً 1 ارب ڈالر سے زیادہ حصہ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اے ڈی بی، بنیادی ڈھانچے اور دیگر منصوبوں کے لیے قرضے، عطیات اور تکنیکی مدد فراہم کر کے ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک کی مدد کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

اے ڈی بی کے صدر آساکاوا ماساتسُوگُو نے افتتاحی تقریب کے دوران نشاندہی کی کہ دنیا کی غریب ترین اور سب سے زیادہ کمزور آبادی، بشمول جزیرہ نما ممالک کے لوگ موسمیاتی تبدیلیوں، اقتصادی اتار چڑھاؤ اور تنازعات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ترقی کے ثمرات سے کسی کو محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔ جناب آساکاوا نے کہا کہ بینک جزیرہ ممالک اور دیگر کو دی جانے والی امداد کے حجم میں اضافہ کرنے کے لیے تیار ہے۔