جاپان کی مردانہ فٹبال ٹیم نے انڈر-23 ایشین کپ جیت لیا

جاپان کی مردانہ فٹبال ٹیم نے انڈر-23 ایشین کپ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ اس ٹیم نے جمعے کے روز کھیلے گئے فائنل میں ازبکستان کو 1-0 سے شکست دے کر دوسری بار یہ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

دونوں فریقوں نے مواقعے پیدا کرنے کے لیے جدوجہد کی لیکن کھیل میں جان اسٹاپیج ٹائم کے اضافی کھیل میں پڑی۔

91 ویں منٹ میں جاپان کے متبادل کھلاڑی یامادا فُوکی نے بالآخر تعطل توڑ دیا۔ اُن کے گول سے ایسا لگتا تھا کہ جاپان کی جیت پر مہر ثبت ہو گئی ہے۔

لیکن اس کے کچھ ہی دیر بعد ریفری نے پنالٹی کی جگہ کی طرف اشارہ کیا۔ ایک ویڈیو کے جائزے میں معلوم ہوا کہ ایک جاپانی کھلاڑی کا ہاتھ بال کو لگا تھا۔

اُزبکستان کو میچ برابر کرنے کا آخری موقع دیا گیا۔
لیکن گول کیپر کوکُبو لیو برائن نے عمدہ طریقے سے گول روک کر جاپان کے لیے ٹورنامنٹ جیتنا یقینی بنایا۔

اس ٹورنامنٹ نے پیرس اولمپکس کے ایشیائی کوالیفائر کے طور پر بھی کام کیا۔ جاپان اور ازبکستان دونوں، سیمی فائنلز میں فتوحات کے ساتھ پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں۔