جاپان اور فلپائن کا سیکیورٹی معاہدہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

جاپان اور فلپائن کے دفاعی سربراہوں نے ایسے معاہدے پر جلد دستخط کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے جو جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز اور فلپائنی فوج کے درمیان مشترکہ مشقوں کا انعقاد باسہولت بنائے۔

جاپانی وزیر دفاع کیہارا مِنورو نے جمعے کو ہوائی میں فلپائنی وزیر دفاع گلبرٹو تیوڈورو سے ملاقات کی۔

انہوں نے بحیرہ جنوبی چین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، جہاں چین کی من مانی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے ایک آزاد اور کھلے ہند بحرالکاہل کے قیام کی اہمیت کی بھی تصدیق نو کی۔

باہمی رسائی کا معاہدہ مشترکہ مشقوں میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے انتظام جیسی تفصیلات ترتیب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ٹوکیو اور منیلا حالیہ برسوں میں سیکیورٹی تعاون بڑھا رہے ہیں، جسکی ایک مثال جاپان کی جانب سے فلپائن کو نگرانی کے ریڈار برآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط ہیں۔

دفاعی سربراہان نے مختلف شعبوں میں تعاون اور تبادلوں کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔