امریکی ملازمتوں کی کم تعداد کے باعث ین کی شرح میں اضافہ

امریکہ میں اپریل میں توقع سے کم افراد کو ملازمتیں حاصل ہوئیں، جس سے ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح میں کمی واقع ہوئی۔

وزارت محنت نے جمعہ کو بتایا کہ غیر زرعی ملازمتوں میں 175,000 کا اضافہ ہوا، جبکہ بیروزگاری کی شرح 3.8 فیصد سے بڑھ کر 3.9 فیصد ہو گئی۔

امریکہ میں روزگار کی سخت صورتحال افراط زر میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

نئے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے جلد شرح سود میں کمی کے امکان کی قیاس آرائیوں کے دوران، ایک موقع پر ڈالر 1 ین سے زیادہ گر کر بالائی 151 ین کی حد تک چلا گیا۔