جاپانی حکمران جماعت اور آسیان حکام سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر متفق

جاپان کی مرکزی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (LDP) کے اعلیٰ عہدیدار نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے ایک سینئر عہدیدار کے ساتھ تصدیق کی ہے کہ جاپان اور آسیان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے لیے نوجوان محققین کے درمیان تبادلوں کو فروغ دیں گے اور تحقیقی مراکز کو تقویت دی جائے گی۔

LDP پالیسی ریسرچ کونسل کے چیئرپرسن توکائی کِسابُورو نے جمعرات کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سَتویندر سنگھ سے ملاقات کی۔

توکائی نے سنگھ سے کہا کہ آسیان اور جاپان نے کئی سالوں سے اعتماد کا بہت مضبوط رشتہ استوار کیا ہے اور وہ اقتصادی اور سماجی اقدار کی تخلیق کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

دونوں نے اس تناظر میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا کہ جاپان اور آسیان نے گزشتہ سال تعلقات کی 50 ویں سالگرہ منائی تھی۔