کشیدا برازیلی صدر سے ملاقات کے لیے برازیل پہنچ گئے

جاپان کے وزیراعظم کشیدا فومیو برازیل پہنچے ہیں جہاں وہ صدر لوئیز اِناسیو لولا دا سلوا کے ساتھ سربراہی ملاقات کریں گے۔

کیشیدا فرانس اور جنوبی امریکی ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے میں جمعرات کی شب برازیل کے دارالحکومت برازیلیا پہنچے۔ آٹھ سال میں پہلی بار کوئی جاپانی وزیراعظم برازیل کے دورے پر ہے۔

وہ جمعہ کو صدر لولا سے ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ دونوں رہنما عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کریں گے۔ رواں سال گروپ آف 20 کی صدارت برازیل کے پاس ہے۔

امکان ہے کہ کشیدا ایمیزون کے برساتی جنگلات کے تحفظ کے لیے جاپان کی جانب سے اعانت کا اعلان کریں گے، کیونکہ آب و ہوا میں تبدیلیوں کی اقوام متحدہ کی کوپ 30 کانفرنس اگلے سال برازیل میں ہونے والی ہے۔

جناب کشیدا ابھرتی ہوئی اور ترقی پذیر اقوام کے سرکردہ ملک برازیل کے ساتھ گہرے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسی اقوام کو اجتماعی طور پر گلوبل ساؤتھ کے نام سے جانا جاتا ہے۔