مالی سال 2023 میں JAL گروپ کے خالص منافع میں بڑا اضافہ

جاپان ایئر لائنز کے JAL گروپ نے مارچ میں ختم ہوئے مالی سال 2023 کے لیے اپنے خالص منافع میں بڑے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

گروپ نے جمعرات کے روز اپنے مجموعی مالیاتی نتائج کا اعلان کیا۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مالی سال میں گروپ کی آمدنی تقریباً 16 کھرب 50 ارب ین، یا تقریباً 10.7 ارب ڈالر رہی۔ ین کے لحاظ سے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں یہ 20 فیصد کا اضافہ ہے۔

گروپ کے مطابق خالص منافع تقریباً 62 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو2.7 گنا بنتا ہے۔

گروپ نے اسکی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جاپان میں سیاحت کی بڑھتی ہوئی مانگ کی بدولت بین الاقوامی مسافروں سے ہونے والی آمدنی میں 1.5 گنا کا بڑا اضافہ ہوا۔

JAL کے ایگزیکٹو نائب صدر سائتو یُوجی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اندرون ملک سیاحت اور دیگر شعبوں کی مانگ میں بحالی ان کی کمپنی کے اندازوں سے کہیں زیادہ تھی۔