کشیدا، میکرون سیکیورٹی تعاون معاہدے پر بات چیت شروع کرنے پر متفق

جاپان اور فرانس کے رہنماؤں نے جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز اور فرانسیسی فوج کے درمیان مشترکہ مشقوں کی احسن طریقے سے تیاریوں کے لیے ایک معاہدے پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

جاپانی وزیراعظم کشیدا فومیو نے جمعرات کو پیرس میں صدارتی محل میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ظہرانے پر ملاقات کی۔

رہنماؤں نے ممکنہ باہمی رسائی معاہدے کی تیاری کے لیے دو طرفہ مذاکرات کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔

ان کی ملاقات ایشیا بحرالکاہل خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی بحری سرگرمیوں کے تناظر میں ہوئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فرانس، نیو کیلیڈونیا سمیت جنوبی بحرالکاہل میں اپنے سمندر پار علاقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، خطے میں جاپان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو تقویت دینے کا خواہش مند ہے۔

کشیدا اور میکرون نے شمالی کوریا کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ اور یوکرین کی صورت حال جیسے دیگر معاملات پر قریبی تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔