جاپانی اور فرانسیسی وزرائے اعظم کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

جاپان کے وزیراعظم کشیدا فومیو نے اپنے فرانسیسی ہم منصب گیبریئل اتل کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور یوکرین اور مشرقی ایشیا کے حالات پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

جناب کشیدا نے بدھ کے روز پیرس میں وزیراعظم اتل کے ساتھ بات چیت کی۔ اتل کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ دونوں رہنماؤں کی پہلی ملاقات تھی۔

کشیدا نے بات چیت کے آغاز میں کہا کہ بین الاقوامی صورتحال میں کشیدگی کے تناظر میں فرانس، مشترکہ اقدار اور اصولوں کے ساتھ، جاپان کا غیر معمولی شراکت دار ہے۔

رہنماؤں نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ممالک گزشتہ دسمبر میں طے پانے والے پانچ سالہ روڈ میپ کے تحت تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ یہ روڈ میپ سیکیورٹی اور معیشت سمیت وسیع شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا احاطہ کرتا ہے۔