کلاسیکی پیانو نواز فوجیکو ہیمنگ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

ساٹھ کے پیٹے کے اواخر کی عمر میں اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی پہلی البم ریلیز کرنے والی کلاسیکی پیانو نواز فُوجیکو ہیمِینگ 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ انہوں نے مشکلات پر قابو پانے کے لئے اپنی جدوجہد اور فن کے مظاہرے سے بہت سے مداحوں کا دل جیتا جو ان کی گرم جوش شخصیت کا عکاس ہے۔

فوجیکو ہیمنگ فاؤنڈیشن نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ وہ مارچ میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص کے بعد 21 اپریل کو انتقال کر گئیں۔

ہیمنگ کے والد سویڈش اور والدہ جاپانی تھیں۔ انہوں نے پانچ سال کی عمر میں اپنی والدہ سے پیانو کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔

ہیمنگ ایک اہم کنسرٹ سے پہلے بیمار پڑ گئیں اور عارضی طور پر سننے کی صلاحیت سے محروم ہو گئیں، لیکن انہوں نے پیانو بجانا جاری رکھا۔

عمر کے آخری حصے میں شہرت پانے والی آنجہانی موسیقار کو لیزٹ اور شوپِن کے کاموں کی تشریحات کی وجہ سے سراہا گیا۔ انہوں نے بین الاقوامی شہرت یافتہ آرکیسٹراز کے ساتھ پرفارم کیا، اور 90 سال کی عمر کے بعد بھی بھرپور انداز میں پیانو بجانا جاری رکھا۔