تُسوکی جی مچھلی منڈی کی تعمیر نو کا منصوبہ

ڈویلپرز نے اُس مقام کے لئے اپنے تعمیراتی منصوبوں کی نقاب کشائی کی ہے جہاں کبھی ٹوکیو کی مشہور تُسوکی جی مچھلی منڈی ہوا کرتی تھی۔ اس منصوبے میں ایک کثیر المقاصد اسٹیڈیم بھی شامل ہے۔

یہ مارکیٹ 1935 میں کھولی گئی تھی اور اسے ’’جاپان کا باورچی خانہ‘‘ کہا جاتا تھا۔ پرانے ہوتے بنیادی ڈھانچے کے باعث اِسے چھ سال پہلے سمندر سے متصل قریبی تویوسُو علاقے میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

بدھ کے روز میگا پروجیکٹ کے انچارج کنسورشیم نے 19 ہیکٹر کے پلاٹ کے اپنے وژن کا خاکہ پیش کرنے کے لئے ایک نیوز کانفرنس کا انعقاد کیا۔

تعمیر نو شدہ مرکز میں پچاس ہزار افراد کی گنجائش کے ایک ہمہ گیر میدان کا منصوبہ ہے جسے تقریبات سمیت بیس بال اور دیگر کھیلوں کے انعقاد کے لئے استعمال کیا جا سکے گا۔

کمپلیکس میں ایک بین الاقوامی کانفرنس ہال ہوگا۔ یہ ڈویلپر ’’تسُوکی جی آؤٹر مارکیٹ‘‘ کے تعاون سے، جو اِس مقام کے قریب اسٹوروں اور ریستورانوں کا علاقہ ہے، ایک غذائی تحقیقی مرکز کی تعمیر کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔