معاہدے سے قطع نظر رفح پر حملے جاری رہیں گے: نیتن یاہو

اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ جنوبی غزہ کے شہر رفح میں کسی معاہدے کے ساتھ یا اس کے بغیر حملے جاری رکھیں گے۔

نیتن یاہو نے یہ بات منگل کے روز یرغمالیوں کے رشتہ داروں اور سوگوار خاندانوں سے ملاقات کے دوران کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’اِس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم اپنے مقاصد کے حصول سے قبل جنگ روک دیں‘‘۔

وزیراعظم نے ’’رفح میں داخل ہونے‘‘ اور ’’مکمل فتح کے حصول‘‘ کیلئے ’’حماس کے لشکروں کے خاتمے‘‘ کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

ان کا یہ رویہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب لڑائی میں وقفے اور اسلامی گروپ حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت جاری ہے۔

مذاکرات مصر سمیت دیگر ممالک کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔