جاپان کی انڈر 23 فٹ بال ٹیم نے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر لیا

جاپان کی انڈر 23 فٹ بال ٹیم نے فائنل ایشین کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں عراق کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر پیرس اولمپکس میں جگہ حاصل کر لی ہے۔

قطر میں پیر کو کھیلے گئے اس میچ میں جاپان نے حریف ٹیم کے خلاف ابتدائی برتری حاصل کی۔ میچ کے 28ویں منٹ میں اسٹرائیکر ہوسویا ماؤ نے ساتھی کھلاڑی کے لمبے پاس پر مہارت سے پہلا گول کیا۔

جاپان کا دوسرا گول 42 ویں منٹ میں اس وقت ہوا جب آراکی ریوتارو نے تیزی سے اور چھوٹے پاسوں کے بعد گیند کو جال میں پہنچا دیا۔

گول کیپر کوکُوبو لیو برائن کے شاندار دفاعی کھیل نے عراقی ٹیم کا راستہ روکے رکھا اور جاپان نے خسارے میں جائے بغیر میچ جیت لیا۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی جاپان نے اولمپک میں جگہ حاصل کر لی ہے کیونکہ ٹورنامنٹ کی ٹاپ تین ٹیمیں اولمپک کے لیے ازخود کوالیفائی کر لیتی ہیں۔