شِرےتوکو تفریحی جہاز رانی نئے حفاظتی اقدام کے ساتھ بحال

مشرقی ہوکائیدو کے قصبے شاری میں واقع سیاحتی مقامات کی سیر پر لیجانے والی کشتیوں کے منتظمین نے اس موسم کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

اتوار کو دو کشتیوں کے ذریعے تقریباً 60 مسافر روانہ ہوئے۔ ان کے پاس ایسے دستی آلات تھے جو ہنگامی صورت میں دوسرے بحری جہازوں کو ان کے مقام کی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔

2022 میں جزیرہ نما شِرےتوکو کے قریب ایک سیاحتی بوٹ ڈوبنے کے مہلک حادثے کے بعد شاری میں اُوتورو بندرگاہ پر تفریحی کشتیاں چلانے والوں کی ایک تنظیم خود ساختہ حفاظتی قوانین کی پیروی کر رہی ہے۔ تنظیم اس سیزن سے دستی آلے کا استعمال شروع کر رہی ہے۔

مسافر، دستی آلے پر ایک بٹن دبا کر گلوبل پوزیشننگ سسٹم (GPS) کا استعمال کرتے ہوئے دیگر ٹور بوٹ کمپنیوں یا ماہی گیری کی کشتیوں کو اپنے مقام کی معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ہوکّائیدو کے ساپّورو شہر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مسافر نے کہا کہ عملے کی جانب سے کی گئی دستی آلے کی وضاحت نے اسے تحفظ کا احساس دلایا۔

اُوتورو میں تفریحی کشتیوں کا آپریشن اکتوبر کے آخر تک جاری رہے گا۔